بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

لندن، مظلوموں کی آواز، نینا خان مشرقی کو لندن میں’’اسٹار پاکستان ایوارڈ‘‘ سے نوازا گیا

لندن : پاکستان کے 79ویں یومِ آزادی کی مناسبت سے لندن میں منعقدہ ‘‘پاکستان اچیومنٹ ایوارڈ انٹرنیشنل 2026‘‘ کی پروقار تقریب میں معروف کاروباری و سماجی شخصیت نینا خان مشرقی کو ان کی قومی، سماجی اور فلاحی خدمات کے اعتراف میں ’’اسٹار پاکستان ایوارڈ‘‘ سے نوازا گیا۔

تقریب کا اہتمام سمارا ایونٹس یو کے نے کیا، جس میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی عالمی سطح پر نمایاں شخصیات کو بھی ان کی خدمات کے اعتراف میں اعزازات دیے گئے۔

نینا خان مشرقی کو دنیا بھر میں پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کرنے، کشمیر اور فلسطین سمیت مظلوم عوام کی آواز بلند کرنے، خواتین کے حقوق، انسانی خدمت، کاروباری سرگرمیوں اور فلاحی منصوبوں میں نمایاں کردار پر ایوارڈ دیا گیا۔

نینا خان مشرقی اس سے قبل بھی متعدد عالمی اعزازات حاصل کر چکی ہیں۔ حال ہی میں انہیں **برٹش ایشینز ہو پاور 100 ایوارڈز 2026 میں انٹرنیشنل ویمن لیڈرشپ ایکسیلنس ایوارڈ سے نوازا گیا، جبکہ انہیں برٹش ایشینز ہو پاور 100 میگزین میں نمایاں شخصیات میں شامل کیا گیا۔

فلاحی سرگرمیوں کے حوالے سے نینا خان مشرقی نے برطانیہ میں فنڈ ریزنگ پروگرام کے ذریعے غزہ کے متاثرین اور جنگ کے دوران اعضا سے محروم ہونے والے بچوں کے لیے معاونت فراہم کی۔ پاکستان میں بھی وہ موتیا کے ہزاروں مریضوں کے مفت علاج سمیت مختلف فلاحی اداروں اور ہسپتالوں کے منصوبوں میں تعاون کر رہی ہیں۔

مزید پڑھیں:شک کا فائدہ: اغوا برائے تاوان کے ملزم کی عمر قید کالعدم، 12 سال بعد بری

ایوارڈ ملنے پر نینا خان مشرقی نے کہا کہ یہ اعزاز ان کی قومی، ملی اور عوامی خدمات کا اعتراف ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان کا نام روشن کرنے اور دنیا بھر میں مظلوم انسانوں کی مدد کا مشن جاری رکھیں گی۔ انہوں نے کہا کہ خدمتِ انسانیت کا جذبہ انہیں اپنے دادا علامہ مشرقی سے ورثے میں ملا ہے اور وہ اسی مشن کو آگے بڑھانے کے لیے پرعزم ہیں۔