بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 تازہ ترین

شہر میں پولیس کم ہے، شاید اس لئے ایم کیو ایم رہنماؤں سے سیکیورٹی واپس لی ہو، ترجمان سندھ حکومت

کراچی (ویب ڈیسک) سندھ حکومت کی ترجمان سعدیہ جاوید نے کہا ہے کہ شہر میں پولیس کم ہے، ہوسکتا ہے اس وجہ سے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں سے پولیس سیکیورٹی واپس لی ہو۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سعدیہ جاوید نے کہا کہ میرے پاس کوئی سیکیورٹی نہیں ہے، سندھ کے حکومتی ایم پی ایز کے پاس بھی کوئی سیکیورٹی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں سے سیکیورٹی واپس لینے کی یقیناً کوئی وجوہات ہوں گی۔
ترجمان سندھ حکومت کا کہنا تھا کہ صوبے میں فرانزک لیب کا قائم نہ ہونا حکومت کی کوتاہی ہے، سال کے آخر میں سندھ کی فرانزک لیب فعال ہوجائے گی۔

سعدیہ جاوید نے مزید کہا کہ گل پلازا کے سامنے دو پلازے ہیں، جہاں دکانداروں کو شفٹ کیا جائے گا، اس حوالے سے حکومت پلازا کے مالکان سے بات کر رہی ہے۔ ایک پلازا میں 500 اور دوسرے پلازے میں 350 دکانیں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کمیٹی گل پلازا کے نقصان کا تخمینہ لگائے گی اور اس کا ازالہ بھی حکومت کرے گی، کمیٹی تین ہفتے میں گل پلازا کے نقصان کی رپورٹ حکومت کو پیش کرے گی۔

تازہ ترین
کرکٹ
برمنگھم ٹیسٹ: پاکستان ٹیم دوسری اننگز میں 449 رنز بنا کر آؤٹ، انگلینڈ کو فتح کے لیے 130 رنز کا ہدف
پٹرول
عوام کے لیے معاشی جھٹکا: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ، نوٹیفکیشن جاری
ملاقات
پی ٹی آئی وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، آل پارٹیز کانفرنس اور پی ٹی آئی کے احتجاج میں شرکت کی دعوت دیدی
بارش الرٹ
پنجاب اور خیبرپختونخوا میں کل سے 17 ستمبر تک طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری، پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور فلیش فلڈ کا خدشہ
رضا اللہ
رضا اللہ کا ایجبسٹن میں تاریخی کارنامہ، پہلے ہی ٹیسٹ میں تیز ترین نصف سنچری کا نیا ریکارڈ قائم
طارق سمیر
آئی ایم ایف وفد کی آمد اور چینی اسکینڈل، پی ٹی آئی رہنما علی عمران اور صحافی طارق سمیر میں شدید تلخ کلامی
شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف کا بجلی کی بڑھتی لوڈشیڈنگ پر شدید برہمی کا اظہار، کسی علاقے میں 2 گھنٹے سے زائد لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت
چوہدری محمود بشیر
مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی چوہدری محمود بشیر ورک انتقال کر گئے