بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ملک میں پٹرولیم مصنوعات کے بحران پیدا اور پٹرول پمپس بند ہونے کا خدشہ

کراچی (مامرس ڈیسک) پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کا بحران پیدا اور پٹرول پمپس بند ہونے کا خدشہ ہوگیا ، کراچی میں اور اندرون ملک 2روز سے پٹرولیم مصنوعات کی فراہمی نہیں ہو سکی ہے۔

چیئرمین آل پاکستان آئل ٹینکرز اونرز ایسوسی ایشن میر شمس شاہوانی کا کہنا ہے کہ کراچی میں بارش کے باعث آئل انسٹالیشن ایریاز ماڑی پور، پورٹ قاسم اور دیگر مقامات پر پٹرولیم مصنوعات کی لوڈنگ ان لوڈنگ کی جگہوں پر بہت زیادہ پانی کھڑا ہونے کے سبب آئل ٹینکرز کے وہاں پھنس جانے کا امکان ہے.

اس لیے متعلقہ مقامات سے 2دن سے پٹرولیم مصنوعات کی کسی بھی قسم کی فراہمی نہیں ہوئی ہے، اگر وفاق یا سندھ حکومت جلد سے جلد مذکورہ مقامات سے پانی کی نکاسی کا بندوبست نہیں کرتیں تو عید کی چھٹیاں ختم ہوتے ہی 2 دن کے بعد سے پورے ملک میں پٹرولیم مصنوعات کا بحران پیدا اور پٹرول پمپس بند ہو سکتے ہیں۔

جنگ سے گفتگو میںانہوں نے وفاق اور صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ جلد از نکاسی آب کا بندوبست کرکے ٹرانسپورٹرز کو سہولت دی جائے تاکہ پاکستان کے کونے کونے میں ہمارے آئل ٹینکرز سپلائی بحال کرسکیں۔