بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

صدر آصف زرداری کا 4روزہ دورہ امارات، اہم ملاقاتیںمتوقع

ابوظہبی:(ویب ڈیسک) صدر آصف علی زرداری چار روزہ سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات میں موجود ہیں۔ صدر گزشتہ شب ابوظہبی پہنچے جہاں زاید انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر متحدہ عرب امارات کے وزیرِ انصاف عبد اللہ بن سلطان بن عواد النعیمی نے ان کا استقبال کیا۔

خاتونِ اوّل بی بی آصفہ بھٹو زرداری اور وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی بھی صدر کے ہمراہ ہیں جبکہ سفیرِ پاکستان شفقت علی خان بھی اس موقع پر موجود تھے۔ صدر آصف علی زرداری کا دورہ 29 جنوری 2026 تک جاری رہے گا۔

دورے کے دوران صدر آصف علی زرداری متحدہ عرب امارات کی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے جن میں دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا۔ ملاقاتوں میں تجارت، اقتصادی شراکت داری، دفاع، سلامتی اور عوامی روابط کے فروغ پر تبادلۂ خیال متوقع ہے۔

صدر آصف علی زرداری کا یہ دورہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان برادرانہ تعلقات، باہمی اعتماد اور شراکت داری کے عزم کا ہے۔