بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سعودی ولی عہد کا ایران کے خلاف جارحیت سے انکار، خطے میں امن پر زور

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے درمیان ٹیلیفونک رابطے میں خطے کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔
اس موقع پر سعودی ولی عہد نے واضح کیا کہ سعودی عرب اپنی سرزمین یا فضائی حدود کو ایران کے خلاف کسی بھی جارحانہ کارروائی یا اشتعال انگیزی کے لیے استعمال نہیں ہونے دے گا۔ انہوں نے زور دیا کہ سعودی عرب خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے پرعزم ہے۔
ایرانی صدر نے بھی اپنے موقف کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے خلاف امریکی دھمکیاں خطے میں عدم استحکام پیدا کر سکتی ہیں اور اس سے علاقائی سلامتی کو نقصان پہنچے گا۔
دونوں رہنماؤں نے خطے میں کشیدگی کم کرنے اور امن و استحکام کے قیام کی ضرورت پر اتفاق کیا، اور بات چیت کو مثبت اور تعمیری انداز میں مکمل کیا۔