بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کوئٹہ، جرائم کی شرح میں 70 فیصد نمایاں کمی آئی ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان

 

کوئٹہ:(نیوزڈیسک) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ گزشتہ دو ماہ کے دوران کوئٹہ شہر میں جرائم کی شرح میں 70 فیصد نمایاں کمی آئی ہے۔سیف سٹی منصوبے کے تحت کوئٹہ میں 97 فیصد کیمرے دوبارہ فعال کر دیے گئے ہیں۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال کو بتدریج بہتر بنانے کے لیے مؤثر اقدامات جاری ہیں۔دہشت گردی اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلوچستان پولیس ہراول دستے کا کردار ادا کر رہی ہے۔