انڈونیشیا (ویب ڈیسک) لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 38 تک پہنچ گئی جبکہ درجنوں افراد تاحال لاپتہ ہیں۔
حکام کے مطابق موسلادھار بارشوں کی وجہ سے پاسرلانگو گاؤں میں لینڈ سلائیڈنگ ہوئی، جس کے نتیجے میں درجنوں مکانات تباہ ہو کر سیکڑوں افراد بے گھر ہو گئے۔
بندونگ سرچ اینڈ ریسکیو ایجنسی کے سربراہ آدے دیان پرمانا کے مطابق 38 لاشیں شناخت کی جا چکی ہیں جبکہ 27 افراد لاپتہ ہیں۔
انڈونیشین نیوی کے مطابق 23 فوجی بھی لینڈ سلائیڈنگ کے حادثے میں پھنس گئے جو انڈونیشیا کی پاپوا نیو گنی سرحد پر تعیناتی سے قبل علاقے میں ٹریننگ کر رہے تھے۔








