بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 تازہ ترین

مریم نواز کی 7 کروڑ روپے واپسی، لاہور ہائیکورٹ نے نیب سے جواب طلب کر لیا

لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے چوہدری شوگر ملز کیس میں جمع کروائے گئے 7 کروڑ روپے کی واپسی کے معاملے پر نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مریم نواز نے عدالت سے درخواست کی تھی کہ چوہدری شوگر ملز کیس کو نیب نے بے بنیاد قرار دے کر ختم کر دیا ہے، لہٰذا کیس کے اختتام کے بعد بطور گارنٹی جمع کروائے گئے 7 کروڑ روپے واپس کیے جائیں۔
لاہور ہائیکورٹ کے 3 رکنی فل بینچ کی سربراہی چیف جسٹس عالیہ نیلم نے کی، جبکہ جسٹس جواد ظفر اور جسٹس عبہر گل خان بھی بینچ میں شامل تھے۔
نیب کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ کیس نیب کے ذریعے ختم کر دیا گیا ہے، تاہم چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا متعلقہ ٹرائل کورٹ کی بھی اس کی حتمی منظوری ہو گئی ہے۔ نیب کے وکیل نے جواب دیا کہ قانون کے مطابق اس کی ضرورت نہیں ہے، جس پر عدالت نے کہا کہ نیب نے تو کیس ختم کر دیا، لیکن ٹرائل کورٹ کی حتمی منظوری ضروری ہے۔
عدالت نے چوہدری شوگر ملز کیس کے حوالے سے نیب کو 4 فروری تک جواب جمع کرانے کا حکم دیا ہے اور معاملے پر مزید سماعت بعد میں ہوگی۔

تازہ ترین
کرکٹ
برمنگھم ٹیسٹ: پاکستان ٹیم دوسری اننگز میں 449 رنز بنا کر آؤٹ، انگلینڈ کو فتح کے لیے 130 رنز کا ہدف
پٹرول
عوام کے لیے معاشی جھٹکا: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ، نوٹیفکیشن جاری
ملاقات
پی ٹی آئی وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، آل پارٹیز کانفرنس اور پی ٹی آئی کے احتجاج میں شرکت کی دعوت دیدی
بارش الرٹ
پنجاب اور خیبرپختونخوا میں کل سے 17 ستمبر تک طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری، پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور فلیش فلڈ کا خدشہ
رضا اللہ
رضا اللہ کا ایجبسٹن میں تاریخی کارنامہ، پہلے ہی ٹیسٹ میں تیز ترین نصف سنچری کا نیا ریکارڈ قائم
طارق سمیر
آئی ایم ایف وفد کی آمد اور چینی اسکینڈل، پی ٹی آئی رہنما علی عمران اور صحافی طارق سمیر میں شدید تلخ کلامی
شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف کا بجلی کی بڑھتی لوڈشیڈنگ پر شدید برہمی کا اظہار، کسی علاقے میں 2 گھنٹے سے زائد لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت
چوہدری محمود بشیر
مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی چوہدری محمود بشیر ورک انتقال کر گئے