بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

فرح خان کیس ، وکیل اظہر صدیق کا ڈی جی اینٹی کرپشن کوقانونی نوٹس

اسلام آباد(کورٹ رپورٹر)فیڈمک میں پلاٹ کی خریداری پرفرح خان کےخلاف مقدمہ درج کرنے کے معاملے پر
فرح خان کےوکیل اظہر صدیق نےاخراج مقدمہ کےلئے ڈی جی اینٹی کرپشن کو قانونی نوٹس بھجوا دیا۔نوٹس کے متن میں کہا گیا ہے کہ فیڈمک میں پلاٹ کے لین دین سے متعلق معاملہ اینٹی کرپشن کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا۔فرح خان نے فیڈمک سے پلاٹ قانونی طور پر مارکیٹ ریٹ سے زائد پیسے دیکر خریدا۔طے شدہ شیڈول کےمطابق ایک قسط ادا کی اسکے بعد حکم امتناعی جاری ہو چکا ہے۔سردارایاز صادق نے بھی فیڈمک میں پلاٹ لیااور کم قیمت ادا کی۔اینٹی کرپشن کے پاس اس کیس میں تحقیقات کرنے کا اختیار نہیں ہے۔ایک ارب کےپلاٹ کےلئے ایک کروڑ کی پہلی قسط ادا کی۔زمین اور رجسٹری فرح خان کےنام نہیں مگر سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔اینٹی کرپشن اپنے دائرہ اختیار سے بایردرج مقدمہ واپس لے ورنہ اعلی عدالت سے رجوع کیا جائے گا۔