لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور مال روڈ پر وارڈنز نے جعلی معذوری کا بہانہ بناکر بھیک مانگنے والے نوسرباز کو دھر لیا، ملزم بازوں کو قمیض میں چھپاکر معذوری کا بہانے بہانہ بناکر بھیک مانگتا تھا۔ترجمان ٹریفک پولیس نے کہا کہ مشکوک حرکات وسکنات پر نوسرباز کو چیک کیاگیا۔سی ٹی او لاہور نے سگنلز پر گداگروں کے خلاف کارروائی کےلئے تمام ڈویژنل افسران اور سرکل افسران کو ہدایات کردیں۔سی ٹی او لاہور منتظر مہدی نے کہا کہ سگنلز خصوصاً مال روڈ پر بھکاریوں اور گدگروں کو ہٹایا جائے، آپ کی محنت کی کمائی دھوکہ بازوں کیلئے نہیں۔گداگروں کی سرگرمیوں سے نہ صرف ٹریفک کی روانی متاثر بلکہ حادثات کا اندیشہ بھی رہتا ہے۔ٹریفک سگنلز کو گداگری جیسی لعنت سے پاک کیا جائے گا۔حوصلہ شکنی سے نہ صرف معاشرے میں بہتری بلکہ ٹریفک کی روانی بھی بہتر ہوگی۔انہوں نے مزید کہا کہ غریب ہونا جرم نہیں مگرا پنے آپ کو دوسرں کیلئے محتاج بنانا جرم ہے۔بھیس بدل کر بھیک مانگنے والوں کےخلاف مقدمہ درج کروایا جائے گا۔عادی گداگر ہمدردی کےلئے جعلی معذروی کا سہارا لیتے ہیں۔سی ٹی او نےگداگری جیسے معاشرتی ناسور کے خاتمے کےلئے ٹریفک پولیس کا ساتھ دینے کی اپیل کی۔
لاہورٹریفک پولیس کا جعلی معذوری کا بہانہ بناکربھیک مانگنے والوں کیخلاف کارروائی








