بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستان اور سعودی عرب توانائی و معدنیات میں قریبی تعاون بڑھانے پر متفق

اسلام آباد: پاکستان اور سعودی عرب نے توانائی اور معدنیات کے شعبے میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کرلیا ہے۔
وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک سے پاکستان میں سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ علی پرویز ملک نے سعودی سفیر کو حال ہی میں پاکستان میں منعقدہ فیوچر منرلز فورم کی کامیابی پر مبارکباد دی۔
وزیر پیٹرولیم نے کہا کہ ریاض میں ہونے والا فیوچر منرلز فورم پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان توانائی اور معدنیات کے شعبے میں تعاون کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے برادرانہ تعلقات سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی کے تبادلے اور مشترکہ منصوبوں کے ذریعے عملی نتائج میں تبدیل ہوں گے۔
سعودی سفیر نواف المالکی نے پاکستان کی فعال شرکت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ معدنیات کے شعبے میں تعاون بڑھانے کے لیے دونوں ممالک کے درمیان مسلسل روابط قائم رکھنا ضروری ہے۔