بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عراق میں بھارتی شہریوں کے اسرائیل کے لیے جاسوسی کرنے کے انکشافات

عالمی سطح کے نامور سکیورٹی اور سیاسی تجزیہ کار مہند سلومی نے کہا ہے کہ عراق میں لاکھوں بھارتی شہری اسرائیل کے لیے جاسوسی کر رہے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق، دوحہ یونیورسٹی میں سکیورٹی اسٹڈیز پروگرام کے اسسٹنٹ پروفیسر اور جرنل آف اسٹریٹیجک اسٹڈیز کے ایڈیٹوریل بورڈ کے رکن مہند سلومی نے قطر میں ایک نجی پروگرام کے دوران بتایا کہ عراق میں تقریباً پندرہ لاکھ بھارتی شہری اسرائیل کے لیے معلومات اکٹھا کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ جاسوس عراق کے مختلف شعبوں میں سرگرم ہیں، جن میں صحت کا شعبہ اور عراقی فوج شامل ہیں، اور بعض تو صفائی کے عملے کے طور پر کام کر رہے ہیں۔ مہند سلومی کے مطابق اسرائیل نے اس جاسوسی کا فائدہ اٹھایا کیونکہ اسے معلوم ہے کہ عراق بھارت کو ایک دوست ملک سمجھتا ہے۔
مزید برآں، اس نوعیت کی سرگرمیاں بھارت کی اسلحہ حاصل کرنے کی کوششوں سے بھی جڑی ہوئی ہیں۔ تجزیہ کار نے یہ بھی بتایا کہ اسرائیل نے خطے میں پاکستان پر برتری حاصل کرنے کی متعدد کوششیں کیں، تاہم وہ ناکام رہا۔