بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

دوسرا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کر لیا

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریلیا کو 22 رنز سے شکست دی تھی، جس کے باعث گرین شرٹس کو سیریز میں برتری حاصل ہے۔
سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ کل کھیلا جائے گا، جہاں دونوں ٹیمیں سیریز کے حتمی نتیجے کے لیے میدان میں اتریں گی۔ شائقین کو ایک بار پھر سنسنی خیز مقابلے کی توقع ہے۔