عالمی شہرت یافتہ ہالی ووڈ اداکار جیکی چین نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے ایک ایسا خصوصی گانا ریکارڈ کر لیا ہے جو ان کے انتقال کے بعد ریلیز کیا جائے گا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ بات جیکی چین نے بیجنگ میں اپنی نئی ڈرامہ فلم Unexpected Family کے پریمیئر کے دوران کہی، جہاں انہوں نے اس گانے کو اپنی زندگی کا آخری پیغام قرار دیا۔
جیکی چین نے بتایا کہ گزشتہ برسوں میں قریبی دوستوں اور عزیزوں کی وفات نے انہیں زندگی اور وقت کی قدر پر نئے انداز سے غور کرنے پر مجبور کیا۔ ان تجربات کے بعد انہیں احساس ہوا کہ جذبات اور خیالات کو مؤخر کرنے کے بجائے فوراً ظاہر کرنا چاہیے۔
اداکار نے کہا کہ انہوں نے اپنے دل کی باتوں اور آخری احساسات کو موسیقی کی شکل میں محفوظ کر لیا ہے۔ فی الحال یہ گانا خاندان اور انتظامیہ کی خواہش کے مطابق عوام کے سامنے نہیں آئے گا، مگر ان کے انتقال کے بعد اسے پیش کیا جائے گا۔
جیکی چین نے مزید کہا کہ ماضی میں وہ خطرناک اسٹنٹس اور کم عمری میں لیجنڈ بننے کے تصور سے متاثر رہتے تھے، لیکن اب ان کی سوچ بدل چکی ہے اور وہ اب اس خیال سے دور ہو چکے ہیں۔
جیکی چین کا حیران کن انکشاف: وفات کے بعد ریلیز ہونے والا گانا ریکارڈ کر لیا








