بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بھارتی جرائم پیشہ نیٹ ورک کینیڈا سمیت دنیا بھر کے لیے سنگین خطرہ بن گیا

سڈنی(نیوز ڈیسک) بھارتی جرائم پیشہ نیٹ ورک کینیڈا سمیت دنیا بھر میں عوام کے جان و مال کے لیے سنگین خطرہ بنتا جا رہا ہے۔ مختلف بین الاقوامی رپورٹس کے مطابق بھارت کا بیرونِ ملک جرائم پیشہ عناصر، انسانی اسمگلرز اور دہشت گرد نیٹ ورکس کو فروغ دینا اب ایک منظم پالیسی کا حصہ بنتا دکھائی دیتا ہے۔

کینیڈا، آسٹریلیا اور امریکہ سمیت کوئی بھی ملک بھارتی منظم جرائم پیشہ گروہوں کے خطرے سے محفوظ نہیں رہا۔ آسٹریلوی جریدے “اسپیکٹیٹر آسٹریلیا” کے تہلکہ خیز انکشاف میں بیرونِ ممالک میں سرگرم بھارتی جرائم پیشہ گروہوں کا گھناؤنا چہرہ بے نقاب کر دیا گیا ہے۔

اسپیکٹیٹر آسٹریلیا کے مطابق بھارتی جرائم پیشہ گروہ کینیڈا میں خوف، بھتہ خوری اور دہشت کی فضا قائم کر رہے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کینیڈا کے شہر “سرے” میں جنوری سے اب تک بھارتی گروہوں کی جانب سے بھتہ خوری کے 35 واقعات رپورٹ ہو چکے ہیں۔

اسی طرح اونٹاریو میں صرف تین برسوں کے دوران بھارتی جرائم پیشہ گروہوں کے 1500 سے زائد بلیک میلنگ کیسز سامنے آ چکے ہیں۔ جریدے کے مطابق کینیڈا میں سرگرم بدنامِ زمانہ بھارتی بشنوئی گروہ بھتہ خوری اور منظم جرائم میں ملوث ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ سکھ گروپوں کا الزام ہے کہ بشنوئی گروہ بھارتی حکومت کی ایما پر کینیڈا میں خالصتان حامی کارکنوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔ کینیڈین صحافیوں کے مطابق رائل کینیڈین ماؤنٹڈ پولیس کی رپورٹس میں بارہا انکشاف کیا گیا ہے کہ بھارتی حکومت اپنے مذموم مقاصد کے لیے بشنوئی گروہ کو استعمال کر رہی ہے۔

عالمی ماہرین کے مطابق بیرونِ ممالک کی خودمختاری اور سفارتی اقدار کو پامال کرتے ہوئے جرائم پیشہ گروہوں کا استعمال بھارت کے لیے شدید شرمناک ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر بھارت واقعی معاشی طور پر مستحکم ہوتا تو اس کے شہری دنیا بھر میں جرائم کی علامت نہ بنتے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق بھارتی شہریوں کے جرائم کی طویل فہرست اس حقیقت کو عیاں کرتی ہے کہ میزبان ممالک میں ان کی موجودگی ایک بڑھتا ہوا سیکیورٹی خطرہ بن چکی ہے، جس پر عالمی برادری کو فوری توجہ دینے کی ضرورت ہے۔