بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

    عمران خان کو صرف وزیراعظم بننے کی فکر ہے، یوسف رضاگیلانی

ملتان(نیوزڈیسک) سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ عمران خان کو صرف وزیراعظم بننے کی فکر ہے، ہم نے ہمیشہ قانون کا احترام کیا ہے اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔
اپنے ایک بیان میں یوسف رضاگیلانی کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ عمران خان نے معاہدہ کیا تھا، بین الاقوامی قوانین کے مطابق معاہدے ریاست کے ساتھ ہوتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کو صرف وزیراعظم بننے کی فکر ہے جبکہ عمران خان صرف 6 ووٹوں سے وزیراعظم بنے، عمران خان کہتے تھے موروثی سیاست ختم کر دیں گے۔
سید یوسف رضا گیلانی نے یہ بھی کہا کہ پہلی بار ملک میں عدم اعتماد کامیاب ہوا، برطانیہ میں وزیراعظم عدم اعتماد سے قبل مستعفی ہوگئے۔
ان کا کہنا تھا کہ مخدوم شاہ محمود اور زین قریشی دو دو مزے لے رہے ہیں، مخدوم شاہ محمود قریشی اس وقت بھی ایم این اے ہیں۔