اسلام آباد(نیوزڈیسک) تھانہ کورال کی حدود میں پیزا ڈیلیوری بوائے سے زیادتی کرنے والے دونوں ملزمان گرفتار کرلئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق واقعے میں ملوث دو ملزمان احمد بوبی اور اس کا ساتھی عدنان گرفتار ہوگئے ہیں، ملزمان سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے پیزا ڈیلیوری بوائے سے زیادتی کی تھی، ملزمان کے خلاف تھانہ کورال میں مقدمہ درج ہے، آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے وقوعے کا نوٹس لے کر فوری گرفتاری کے احکامات جاری کئے تھے۔
واضح رہے کہ اے ایس پی کورال احمد شاہ کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے کامیاب کارروائی کے دوران ملزمان کو گرفتار کیا۔
پیزا ڈیلیوری بوائے سے زیادتی کرنے والے دونوں ملزمان گرفتار








