بیجنگ:(ویب ڈیسک) چین نے ایران کے پُرامن جوہری استعمال کے حق کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔
چین کے نائب وزیر خارجہ لیو بن نے بیجنگ میں ایرانی ہم منصب سے ملاقات کے دوران کہا کہ ایران کے خلاف طاقت کے استعمال کی دھمکیوں کی سخت مخالفت کرتے ہیں اور پابندیوں کے نفاذ سے ایران پر دباؤ ڈالنے کی بھی مخالفت کرتے ہیں۔
چینی نائب وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ چین ایران کے جوہری مسئلے کے مناسب اور پُرامن حل کو فروغ دینے کے لیے کوششیں جاری رکھے گا۔









