اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہاہےکہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری آج وزیراعظم کو بھجواؤں گا، کوشش ہے کل سے قیمتوں میں کمی کا اطلاق ہو جائے۔نجی ٹی وی کے مطابق مفتاح اسماعیل نے کہاکہ پٹرول ،ڈیزل ،مٹی کے تیل کی قیمتوں میں کمی کی جائے گی،پٹرول اور ڈیزل پر لیوی یکم جولائی والی ہی رہے گی ۔انہوں نے کہاکہ حفیظ شیخ اور شوکت ترین نے آئی ایم ایف سے جووعدے کئے وہ پورے نہیں کئے، آئی ایم ایف سے مزیدکوئی بات نہیں ہورہی، کوئی اختلافی نکتہ نہیں رہاکچھ شرائط مانی ہیں، کچھ باتیں منوائی ہیں۔
کوشش ہے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق کل سے ہی ہو جائے،مفتاح








