بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بھارت دہشت گردی کے ذریعے پاکستانی قوم کو شکست نہیں دے سکتا: گورنر پنجاب سلیم حیدر

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ بھارت دہشت گردی کے ہتھکنڈوں کے ذریعے پاکستانی قوم کو زیر نہیں کر سکتا۔
ٹیکسلا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلیم حیدر نے اسلام آباد میں ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کی اور کہا کہ پورا پاکستان شہداء کے لواحقین کے غم میں برابر کا شریک ہے اور ان سے دلی ہمدردی کا اظہار کر رہا ہے۔
انہوں نے الزام عائد کیا کہ بھارت افغانستان کے راستے پاکستان میں دہشت گردی پھیلا رہا ہے، تاہم پاکستانی قوم اس سازش کے خلاف متحد ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر پاکستانی اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ مضبوطی سے کھڑا ہے۔
گورنر پنجاب نے واضح کیا کہ بھارت دہشت گردی کے ذریعے پاکستانی قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ پاک دھرتی سے دہشت گردوں کا مکمل صفایا کیا جائے گا اور ملک کے امن و سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔