راولپنڈی کے تھانہ پیرودھائی کے علاقے گلی لوہاراں میں 22 سالہ نوجوان نے مبینہ طور پر خودکشی کر لی۔ واقعے سے علاقے میں افسوس اور تشویش کی فضا پھیل گئی۔
پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت فاروق خان کے نام سے ہوئی ہے، جس نے مبینہ طور پر خود کو زخمی کر کے زندگی کا خاتمہ کیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کرتے ہوئے قریبی سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج حاصل کر لی ہے۔
علاقے میں یہ اطلاعات گردش کر رہی ہیں کہ نوجوان نے یوٹیلیٹی بل زیادہ آنے پر دلبرداشتہ ہو کر انتہائی قدم اٹھایا، تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ ابھی خودکشی کی حتمی وجہ کا تعین نہیں ہو سکا۔
ایس ایچ او پیرودھائی کے مطابق ابتدائی طور پر واقعہ خودکشی کا معلوم ہوتا ہے، تاہم تمام پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں اور حقائق تفتیش مکمل ہونے کے بعد سامنے آئیں گے۔
راولپنڈی: مبینہ طور پر یوٹیلیٹی بل زیادہ آنے پر 22 سالہ نوجوان کی خودکشی








