سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں عالمی دفاعی نمائش 2026 کا آغاز ہو گیا ہے، جس میں دنیا کے 80 ممالک کے دفاعی ادارے شریک ہیں۔ پاکستان کی جانب سے گلوبل انڈسٹریل اینڈ ڈیفنس سلوشنز، ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا اور پاکستان آرڈیننس فیکٹری سمیت کئی ادارے حصہ لے رہے ہیں۔
نمائش میں پاکستان کے ‘فتح 2’ سمیت دیگر جدید میزائل اور دفاعی سازوسامان بھی پیش کیے گئے ہیں، جو بھارت کے خلاف معرکۂ حق میں دفاعی لائن کو مزید مضبوط کرنے میں کلیدی کردار رکھتے ہیں۔
وزیر دفاع خواجہ آصف سعودی حکومت کی دعوت پر نمائش میں شریک ہوئے جبکہ وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری بھی اس موقع پر موجود تھے۔
طلال چوہدری نے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان دفاعی معاہدوں کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات نہایت مضبوط اور مستحکم ہوئے ہیں۔
ریاض میں عالمی دفاعی نمائش کا آغاز، پاکستان کے’’فتح 2‘‘سمیت جدید میزائل بھی پیش








