بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

لعدم تنظیم بی ایل اے نےاغوا ء کردہ لیفٹینٹ کرنل لیئق کو شہید کردیاوزیراعلیٰ بلوچستان کی بہیمانہ کارروائی کی شدید مذمت

کوئٹہ (ممتاز نیوز)وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجونےتین روز قبل کالعدم تنظیم بی ایل اے کے گروپ کی طرف سے زیات سے اغوا ء کےگئے مغوی لیفٹینٹ کرنل لیئق کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اغواء کاروں کی اس بہیمانہ کارروائی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد عناصر نے ایک بہادر افسر کو بزدلانہ طریقے سے شہید کیا۔کرنل لیئق کو 12 جولائی کو زیارت کے علاقے ورچوم سے نامعلوم افراد نے اغوا کیا تھا اور بعد ازاں بی ایل اے نے میڈیا کے ذریعے اس کی ذمہ داری قبول کی تھی۔اغوا کے اس واقعہ کے بعد فوج اور دیگر اداروں نے اس علاقے میں بڑے پیمانے پر آپریشن بھی کیا تاہم وہ کرنل لیئق کو بازیاب کرانے میں کامیاب نہ ہوسکے۔وزیراعلیٰ نے اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ آرمی افسر کے اغواء اور انہیں شہید کرنے کا مقصد دہشت اور وحشت کا ماحول پیدا کرنا ہے ۔دہشت گردوں اور انکے سرپرستوں کو اپنے ناپاک عزائم میں ناکامی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ اس واقعہ سے دہشت پیدا کرنے والوں کے خلاف عوامی نفرت میں اضافہ ہی ہوا ہے۔بہادر سیکیورٹی فورسز کے جوانوں اور افسران کو ایسی بزدلانہ حرکتوں سے مرعوب نہیں کیا جاسکتا۔دہشت گردی کے واقعہ میں ملوث عناصر جلد اپنے انجام تک پہنچائیں گے ۔۔وزیراعلیٰ نے شہید کے خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ شہید کے درجات بلند اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔مقتول کرنل لیئق بیگ مرزا کا تعلق کراچی سے تھااور وہ زیارت کے علاقے میں اپنے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔