ملتان (ممتاز نیوز)پنجاب میں ضمنی انتخابات کے حوالے سے تحریک انصاف کےچیئرمین عمران خان آج ملتان اور ڈی جی خان میں انتخابی جلسوں سے خطاب کریں گے ۔عمران انتخابی جلسوں میں شرکت کے لیے ملتان پہنچ گئے ۔چیئرمین تحریک انصاف شاہ محمود قریشی کی رہائش گاہ پر موجود ہیں۔ شاہ محمود قریشی کی رہائش گاہ کے باہر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ وی آئی پی موومنٹ کے باعث شاہ محمود قریشی کی راہ گاہ کو بیریئرز لگا کر دونوں اطراف سے بند کر دیا ۔عمران خان کی ملتان میں پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ عمران خان کچھ دیر میں ڈی جی خان جلسے کے لئے روانہ ہونگے ۔یرمین پی ٹی آئی پی پی 288 ڈی جی خان میں اپنے امیدوار سردار سیف الدین کھوسہ کے حق میں جلسہ کریں گے۔عمران خان رات 8 بجے ملتان قاسم پور کالونی میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔شام لاٹ گراؤنڈ جلسہ گاہ میں 20 ہزار کرسیاں لگا دی گئی۔ جلسہ گاہ میں دو اسٹیج تیار کیے گئے ہیں۔مرکزی سٹیج 40 فٹ چوڑا اور 100 فٹ لمبا ہے۔کھلاڑیوں کا لہو گرمانے کے لیے جلسہ گاہ میں ساؤنڈ سسٹم نصب کر دیا گیا۔جلسہ گاہ کی سیکورٹی کے لیے 1700 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کردیئے گئے ہیں۔
کھلاڑیوں کا لہو گرمانے کے لیے عمران خان آج ڈی جی خان اور ملتان میں دو انتخابی جلسوں سے خطاب کریں گے








