بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مسٹر X یا Y کی مداخلت کے کوئی ثبوت ہیں تو سامنے لائیں، رانا ثناءاللہ

اسلام آباد(ممتاز نیوز)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا ءاللہ نے کہا ہے کہ ہمارا یہ محض دعویٰ نہیں پختہ یقین ہے کہ ہم ضمنی الیکشن ضرور جیتیں گے۔انہوںنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہےکہ مسٹر X یا Y کی مداخلت کے کوئی ثبوت ہیں تو سامنے لائیں۔ اگر عمران سچا ہے تو بتائے 2018 کا مسٹر X کیا کرتا تھا؟ کیسے PMLN کے لوگ توڑے اور وفاداریاں بدلوائی گئیں؟ اور کس کے کہنے پر اپنی پارٹی ٹکٹس تقسیم کیئے؟