اسلام آباد(ممتاز نیوز )الیکشن کمیشن نے چیئرمین تحریک انصاف کے مبینہ الزامات کا نوٹس لے لیا۔الیکشن کمیشن نے چیئرمین پیمرا کو خط لکھ دیا۔ پیمرا سے عمران خان کی تقاریر کا ریکارڈ طلب کر لیا۔الیکشن کمیشن نے بھکر اور لیہ میں عمران خان کی تقریر کا ریکارڈ طلب کیا ہے۔الیکشن کمیشن نے پیمرا سے 8 جولائی کو خوشاب میں عمران خان کی تقریر کا ریکارڈ بھی طلب کر لیا۔چیئرمین تحریک انصاف نے جلسوں سے خطاب میں الیکشن کمیشن پر سنگین الزامات عائد کیے تھے۔پیمرا سے ریکارڈ موصول ہونے پر لیکشن کمیشن اس کا جائزہ لے گا۔چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اہم اجلاس میں چیئرمین عمران خان سے مبینہ الزامات کے شواہد مانگے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن چیئرمین تحریک انصاف سے مبینہ الزامات پر وضاحت بھی طلب کرے گا۔
الیکشن کمیشن کا چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے مبینہ الزامات پر نوٹس








