بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وفاقی کابینہ کا اجلاس ،تیل کی قیمتوں میں کمی ، آرٹیکل6کے تحت مقدمات کے اندراج سمیت اہم فیصلے متوقع

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ (کل)جمعہ کو اجلاس میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے علاوہ سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلہ کی روشنی میں صدر مملکت عارف علوی ،سابق وزیراعظم عمران خان ،سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر،سابق ڈپٹی سپیکر قاسم سوری سمیت دیگر کے خلاف آرٹیکل6کے تحت غداری کے مقدمات ،نااہلی کے ریفرنس کی تیاری سمیت کئی اہم فیصلے کرے گی ۔جمعرات کو ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد اتحادی حکومت میں شامل جماعتیں سابق وزیراعظم اور ان کے ساتھیوں کے خلاف فیصلے کی روشنی میں سخت کارروائی کی حامی ہیں۔ پی پی پی راہنما قمر زمان کائرہ نے وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ ہم وفاقی حکومت سے فوری کارروائی کا مطالبہ کرتے ہیں ۔