بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سپریم کورٹ کے تاریخی فیصلے نے عمران کی جھوٹی سیاست کو اڑا کر رکھ دیا،مریم نواز

کلرسیداں(نیوزڈیسک) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نوازنے کہاہے کہ سپریم کورٹ کے تاریخی فیصلے نے عمران خان کی جھوٹی سیاست کو اڑا کر رکھ دیا، اے بی سی شروع کرتا ہے تو بھی ایکس ،وائی ،زیڈ سے کرتا ہے ۔کلرسیداں راولپنڈی میں مسلم لیگ (ن) کے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نوازنے کہاکہ سپریم کورٹ کا تاریخی فیصلہ آیا، مسلم لیگ ن نے کسی کو سازش کے ذریعے باہر نہیں کیا،سپریم کورٹ نے عمران خان کے سازش والے بیانیہ کو بھی اڑا کر رکھ دیا، سپریم کورٹ کے ایک جج نے کہا کہ اس میں سازش کا کوئی ثبوت نہیں،آئین توڑنے والوں کیخلاف غداری کے مقدمے چلنے چاہئیں،ان پرآرٹیکل 6لگنا چاہئے ۔انہوں نے کہاکہ اپنی حکومت ہوتے ہوئے عمران خا ن ن لیگ سے سارے ضمنی الیکشن ہار گیا تھا، نواز شریف کو ڈس کوالیفائی کر کے جیل میں بند کیا۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان کہتے تھے میں آلو پیاز کے ریٹ پتہ کرنے نہیں آیا ہوں،مشکل فیصلے جو کرنے پڑے دل پر پتھر رکھ کر کیے ، عمران خان تیرا تیل کی قیمت کم کر نے سے کیا لینا دینا؟وزیراعظم پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کریں گے، اب پاکستان کے عوام کیلئے اچھی خبریں لے کر آئیں گے ۔