بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پی ٹی آئی حکومت میں بیورکریٹس شادیوں کی سلامیوں میں اربوں روپے وصول کرتے تھے، خواجہ آصف کا انکشاف

اسلام آباد(ممتاز نیوز)وزیر دفاع خواجہ آصف نے نجی ٹی وی پروگرام میں پچھلی حکومت کے کرپشن کا واقعہ سناتے ہوئے کہا کہ ہم ایک شمولیتی پروگرام میں گئے جہاں پر پی ٹی آئی حکومت کا بندہ ہمیں ان کی کرپشن کے داستان سنانے لگے ، کہنے لگے کہ ایک بڑے بیورکریٹس کی بیٹی شادی پر گیا۔ تو وہاں میرے حلقے کا بندہ سلامیاں تھیلے میں ڈال رہا تھا۔ میں نے اس کو بلا کرپوچھا کہ اب تک کتنی وصولی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب تک 72 کروڑ وپے اکٹھا ہواہے۔ اور ابھی سلسلہ جاری ہے۔ تو انہوںنے کہا کہ اس بیورکریٹ کی کچھ دونوں پہلے ایک اور شادی ہوئی ہے۔ جس میں ایک ارب دس کروڑ روپے اکٹھا ہواتھا۔ اس کے علاوہ گاڑیاں ، زیور وغیرہ شمار نہیں کئے ۔ جس وقت وہ یہ واقعہ بیان کررہے تھے وہ خود حکومت میں تھے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ اندازلگا لیں کہ جہاں بیورکریٹس سلامیوں میں اربوں روپے وصول کرتے ہوں تو اس وقت کے سیاستدانوں نے کتنا پیسا بنایا ہوگا۔ اینکر نے پوچھا کہ پچھلی حکومت کیخلاف فرح خان کے علاوہ کوئی ثبوت سامنے نہیں آیا جس پر خواجہ آصف نے کہا کہ کوئی پتہ نہیں کل کس نے وعدہ معاف گواہ بننا ہے۔سارے رشتے تحلیل ہوجاتے ہیں جب مشکل وقت آتا ہے۔