ساہیوال (نیوز ڈیسک) سابقہ خاتون اول بشریٰ بی بی کے بھائی احمد مجتبیٰ کی مبینہ کرپشن کیس میں ڈیوٹی جج اینٹی کرپشن ساہیوال نے بدھ کے روز حفاظتی ضمانت 23جولائی تک منظور کر لی تھی ۔گزشتہ روزاس کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔جج نے23 جولائی کو اینٹی کرپشن سرکل اوکاڑہ کو مقدمہ کا ریکارڈ عدالت میں پیش کرنے کا حکم بھی دیا اینٹی کرپشن اوکاڑہ سرکل نے 13 جون کو کروڑوں روپے مالیت کے دیپالپور میں پلاٹ کو جعل سازی سے کرایہ پر لینے پر مقدمہ درج کیا تھا۔
کرپشن کیس، سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کے بھائی کی حفاظتی ضمانت منظوری کا تحریری فیصلہ جاری








