وزیراعظم عمران خان کے سابق مشیر صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی آنکھ کی بینائی کے مسئلے کی تفصیلات بتائیں۔
ایک بیان میں ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کی بینائی سینٹرل ریٹینل وین اوکلوژن نامی خطرناک بیماری کی وجہ سے ختم ہوئی ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ بانی پی ٹی آئی کا فوری علاج ہونا چاہیے اور اس وقت ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے کی اشد ضرورت ہے۔
سابق مشیر صحت نے مزید کہا کہ عمران خان کو فوری طور پر اسپتال منتقل کرکے علاج شروع کیا جانا چاہیے تاکہ ان کی آنکھوں کی حالت مزید خراب نہ ہو۔
ڈاکٹر ظفر مرزا: بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کی بینائی خطرناک بیماری کی وجہ سے متاثر ہوئی








