لاہور(ممتاز نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے ڈائریکٹر ایف آئی اے کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔جسٹس عالیہ نیلم نے سول جج بہاولنگر فاروق احمد ملک اور انکی اہلیہ کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار سول جج نے موقف اختیار کیا ہے کہ ایف آئی اے سائبر ونگ نے خلاف قانون چھاپہ مارا۔ایف آئی اے نے چھاپہ مارنے سے پہلے مجاز اتھارٹی سے اجازت نہیں لی۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی ایما پر مقدمہ بنایا جا رہا ہے۔سیشن جج 5 کیسوں کے فیصلے اپنی منشا کے مطابق کروانا چاہتے تھے۔عدالت نے غیر قانونی اقدام کو چیلنچ کیا ہے۔عدالت نے 18 جولائی کو ڈاریکٹر ایف آئی اے,حجرہ شاہ مقیم ایس ایچ او سمیت دیگر کو طلب کر لیا۔
سول جج کے گھر چھاپہ مارنے اور ہراساں کرنے کا معاملہ ، ڈائریکٹر ایف آئی اے طلب








