بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

حکومت نوجوانوں کوہنرمندبنانے کے لیے اقدامات کررہی ہے، فرخ حبیب

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیرمملکت برائےنشریات فرخ حبیب اورڈاکٹرعبداللہ کاکہناہے کہ عمران خان کووزیراعظم بنانے میں اوورسیز پاکستانیوں کابڑاکردارہے۔

وزیراعظم بہت جلد اوورسیز پاکستانیز کے کنونشن سے خطاب کریں گے۔گزشتہ حکومتوں میں اوورسیز پاکستانیوں کونظرانداز کیاجاتاتھا۔پہلے اوورسیز پاکستانیوں کو بااختیاربنانے کے لیے کوئی تیارنہ تھا۔اوورسیز پاکستانی بھی وزیراعظم کے ساتھ ڈٹ کرکھڑے ہیں۔گزشتہ سال 30ارب ڈالرکی ترسیلات زرآئی ،

حکومت نوجوانوں کوہنرمندبنانے کے لیے کرداراداکررہی ہے۔ہماری حکومت نے اوورسیز پاکستانیوں کوووٹ کاحق دیا۔روشن ڈیجیٹل اکائونٹ میں اوورسیز پاکستانی پیسہ جمع کراررہے ہیں۔