بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیر اعظم شہباز شریف سے مصر کے سفیر طارق دہروگ کی ملاقات

اسلام آباد(ممتاز نیوز)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں مصر کے سفیرطارق دہروگ نے ​​آج ملاقات کی۔ملاقات کے دوران دوطرفہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور مصر کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے سفیر دہراؤگ کی کوششوں کو سراہا،پاکستان اور مصر کے درمیان برادرانہ تعلقات کو اجاگر کرتے ہوئے مشترکہ دلچسپی کے تمام شعبوں بالخصوص تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، تعلیم اور موسمیاتی تبدیلیوں میں تعاون کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔بھارت کی طرف سے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی مسلسل سنگین خلاف ورزیوں کی طرف توجہ مبذول کرائی،اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق جموں و کشمیر کے تنازعہ کے پرامن حل کی اہمیت پر زور دیا۔مصری سفیر نے وزیر اعظم کے استقبال کرنے پر شکریہ ادا کیا اور عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔مصر کی قیادت اور عوام کی جانب سے تہنیتی مبارکباد بھی پیش کی۔ انہوںنے کہا کہ مصری قیادت اس سال کے آخر میں CoP-27 میں وزیراعظم کی شرکت کی منتظر ہے۔