بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

شہید فوجی اہلکاروں کے لواحقین کے اعزاز میں پُروقار تقریب

لاہور:(نیوزڈیسک) خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں گزشتہ سالوں میں شہید پاک فوج کے اہلکاروں کے لواحقین کے اعزاز میںلاہور میں پُروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں ​کور کمانڈر پشاور نے بھی شرکت کی اورشہداء کے لواحقین سے ملاقات کی۔

کور کمانڈر پشاور نے وطن کیلئے شہدا کی بے مثال قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔تقریب کے آغاز پر پاک فوج کے شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

کور کمانڈر پشاور کا کہنا تھا کہ شہداء ہمارا فخر ہیں، ان کی عظیم قربانیاں وطن کی سلامتی کی ضامن ہیں۔پاکستان کی قوم کبھی اپنے شہداء کی قربانی کو نہیں بھول سکتی۔