لاہور(ممتاز نیوز)الیکشن کمشنر پنجاب سعید گل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ضمنی الیکشن کے سلسلے میں پولنگ اسٹاف کی تربیت مکمل ہو چکی ہے، سیکیورٹی اور ٹرانسپورٹ پلان مکمل کر چکے ہیں۔انتہائی حساس پولنگ سٹیشنوں کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔پولیس اور رینجرز کے اہلکار پولنگ سٹیشنز پر موجود ہونگے۔ ڈیٹا آپریٹر کی غلطی کی وجہ 40 لاکھ ووٹرز مردہ نہیں ہوسکتے۔40 ووٹرز کو دوبارہ ویری فائی کررہے ہیں۔ووٹر لسٹوں میں کوئی رودبدل نہیں کیا گیاہے۔ 17 جولائی ضمنی الیکشن کے لئے تیاریاں مکمل ہیں۔ ہر پولنگ سٹیشن کے لئے الگ گاڑی کا بندوبست کیا گیا ہے۔ پنجاب کے 20 حلقوں میں 45 لاکھ سے زائد ووٹرز ہیں۔2023 کے الیکشن کے لئے ووٹر لسٹوں کی ویریفیکیشن کی ہے۔ ہم نے سیکرٹری داخلہ کو خط لکھاہے۔ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پرنوٹسسزجاری کئے گئے۔ خواتین ، بزرگ اور معذور افراد کوووٹ ترجیحی بنیادوں پر ووٹ کرسکیں گے۔ پبلک آفس ہولڈر زآفس میں داخل نہیں سکیں گے ۔
ڈیٹا آپریٹر کی غلطی کی وجہ 40 لاکھ ووٹرز مردہ نہیں ہوسکتے، الیکشن کمشنر پنجاب








