بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اسلام آباد ایئرپورٹ، غیرقانونی امیگریشین کلیئرنس، 2 اہلکار گرفتار

اسلام آباد ایئرپورٹ ،غیر قانونی امیگریشین کلیئرنس، 2 اہلکار گرفتار

اسلام آباد(نیوزڈیسک) ایئرپورٹ پر مسافروں سے رشوت لے کر امیگریشین کلیئر کروانے کے الزامات میں دو اہلکاروں اور چار مسافروں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔

ڈی جی ایف آئی اے نے معاملے کا نوٹس کر تحقیقات کا حکم دیا ، ایڈیشنل ڈی جی امیگریشن اور ڈائریکٹر زون اسلام آباد کی تحقیقات میں دو اہلکار ملوث پائے گئے ۔ ایف آئی اے کے دونوں اہلکاروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ مقدمہ اینٹی کرپشن سیل ونگ کی جانب سے درج کیا گیا ہے ۔

متن مقدمہ کے مطابق ایک ہفتے میں بارہ مسافروں سے پیسے لیکر امیگریشن کروائی گئی ۔ ڈی جی ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے محکمے میں ایسی کالی بھیڑوں کی کوئی گنجائش نہیں ۔