بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

صدرِ مملکت کی مذمت اور اظہارِ تعزیت

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے لیفٹیننٹ کرنل شہزادہ گل فراز اور سپاہی کرامت شاہ کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وطن کے دفاع میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے یہ بہادر سپاہی پوری قوم کا فخر ہیں اور ان کی عظیم قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔ صدرِ مملکت نے شہداء کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے درجات کی بلندی اور صبرِ جمیل کی دعا کی۔
انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ دہشت گردی کے خلاف کارروائیاں بلاامتیاز اور پوری قوت سے جاری رہیں گی اور قوم کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ماہِ رمضان کے مقدس مہینے میں خونریزی کرنے والے عناصر کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔