بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

افغانستان میں موجود دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کے خاتمہ کیلئے افغان عوام کی پاکستان کے ساتھ مکمل حمایت

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) افغانستان میں موجود دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کے خاتمے کے لیے افغان عوام نے پاکستان کے ساتھ مکمل حمایت کا اظہار کیا ہے۔ افغانستان کی عوامی تحریک نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کی تباہی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اسے خطے کے امن کے لیے مثبت پیش رفت کہا ہے۔

افغانستان کے نیشنل ریزسٹنس فرنٹ (این آر ایف) نے طالبان رجیم کے خلاف پاکستانی فضائی کارروائیوں کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔ این آر ایف کے سینئر رکن فضل احمد مناوی نے اپنے بیان میں کہا کہ افغان طالبان ایک ظالم گروہ ہیں اور ان کے خلاف کی جانے والی ہر کارروائی خوش آئند ہے۔

فضل احمد مناوی نے کہا کہ خدا کا شکر ہے کہ افغان طالبان کا خاتمہ ہو رہا ہے اور خدا کی زمین سے ظلم کا ختم ہونا ایک عظیم نعمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان اور افغان عوام کے مفادات کو مقدم رکھتے ہوئے ہر اس اقدام کا خیر مقدم کیا جائے گا جو ملک اور عوام کے لیے فائدہ مند ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ نیشنل ریزسٹنس فرنٹ خطے کے تمام ممالک کے ساتھ بہترین تعلقات چاہتی ہے اور افغانستان میں امن و استحکام کے قیام کے لیے ہر مثبت قدم کی حمایت کرے گی۔