بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اسد کھوکھر کے بھائی کو قتل کرنے والا ملزم جیل میں جان کی بازی ہار گیا  

لاہور(نیوزڈیسک) کوٹ لکھپت جیل میں مسلم لیگ ن کے رہنما اسد کھوکھر کے بھائی کو قتل کرنے والا ملزم انتقال کر گیا۔ تفصیلات کے مطابق مجرم ناظم قتل کے جرم میں عمر قید کا قیدی تھا جو کہ آج مبینہ طور پر ہارٹ اٹیک آنے سے انتقال کر گیا ہے۔
واضح رہے کہ متوفی ناظم نے سابق صوبائی وزیر اسد کھوکھر کے بھائی کو قتل کیا تھا، ملزم نے اسد کھوکھر کے بھائی کو سابق وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی موجودگی میں شادی کی تقریب کے دوران قتل کیا تھا، اس وقت ملک اسد کھوکھر تحریک انصاف سے منحرف ہو کر ن لیگ میں شامل ہو گئے تھے۔
ملک اسد کھوکھر اس وقت ضمنی الیکشن میں ن لیگ کے ٹکٹ سے PP168 سے انتخابات لڑ رہے ہیں۔