بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

رونالڈو کا ایک اور سنگِ میل، 30 سال کی عمر کے بعد 500 گول مکمل کرنے والے پہلے فٹبالر بن گئے

عالمی فٹبال کے سپر اسٹار Cristiano Ronaldo نے ایک اور تاریخی اعزاز اپنے نام کر لیا۔ وہ 30 برس کی عمر کے بعد 500 کیریئر گول مکمل کرنے والے پہلے فٹبالر بن گئے ہیں، جو ان کی غیر معمولی فٹنس اور تسلسل کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
Saudi Pro League میں کھیلے گئے میچ میں ان کی ٹیم Al Nassr FC نے حریف ٹیم کو 0-4 سے شکست دی۔ 41 سالہ رونالڈو نے میچ کے 13ویں منٹ میں پہلا گول اسکور کیا اور پھر 79ویں منٹ میں دوسرا گول داغ کر 30 سال کی عمر کے بعد اپنے مجموعی گولز کی تعداد 501 تک پہنچا دی۔
اس فتح کے بعد النصر 55 پوائنٹس کے ساتھ دوبارہ لیگ ٹیبل پر سرفہرست آ گیا، جبکہ Al Hilal SFC 54 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہے۔
رونالڈو کے آفیشل کیریئر گولز کی مجموعی تعداد اب 964 ہو چکی ہے اور وہ 1000 گولز کے تاریخی ہدف سے صرف 36 گول کی دوری پر ہیں۔ میچ کے بعد انہوں نے روایتی سعودی لباس پہن کر فتح کا جشن منایا، جس نے مداحوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کر لی۔
میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے رونالڈو نے کہا کہ وہ سعودی عرب سے ایک خاص تعلق محسوس کرتے ہیں، یہاں خوش ہیں اور مستقبل میں بھی یہیں قیام کرنا چاہتے ہیں۔ یہ الفاظ نہ صرف ان کی پیشہ ورانہ وابستگی بلکہ مقامی ثقافت سے قربت کا بھی اظہار ہیں۔