بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

خاتون جج کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرنے والے وکیل کو پشاور ہائیکورٹ کی سزا: 6 ماہ قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ

پشاور ہائیکورٹ نے سوات کے ایک وکیل کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں چھ ماہ قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی، کیونکہ انہوں نے کورٹ روم میں خاتون جج کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کیے۔
عدالت کے مختصر فیصلے میں بتایا گیا کہ سوات کے وکیل اسد اللہ کے خلاف شکایات رجسٹرار پشاور ہائیکورٹ کو موصول ہوئی تھیں۔ شکایت خاتون سول جج فوزیہ نسیم نے درج کروائی تھی۔
پشاور ہائیکورٹ نے شکایت کو توہین عدالت کی درخواست میں تبدیل کیا اور کارروائی شروع کرتے ہوئے وکیل کو نوٹس جاری کیا۔ دورانِ سماعت الزامات ثابت ہوئے اور ہائیکورٹ نے توہین عدالت آرڈیننس 2004 کے تحت سزا سنائی۔
عدالت نے فیصلہ دیا کہ عدالت کے وقار اور ججز کی حفاظت اولین ترجیح ہے، اور کسی بھی وکیل کے خلاف جو نازیبا زبان استعمال کرے، سخت کارروائی کی جائے گی۔ اس سلسلے میں وکیل کو چھ ماہ قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا دی گئی، تاکہ آئندہ ایسا واقعہ نہ ہو۔