بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اسلام آباد: جرائم پیشہ و غیر قانونی مقیم افراد کے خلاف بڑے سرچ آپریشن، 66 مشکوک افراد تھانے منتقل

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پولیس نے جرائم پیشہ اور غیر قانونی مقیم افراد کے خلاف بڑے سرچ آپریشن کیے، جن میں مختلف صنعتی اور رہائشی علاقوں کو شامل کیا گیا۔
ترجمان پولیس کے مطابق یہ کارروائیاں اسلام آباد کے انڈسٹریل ایریا، سہالہ، سنگجانی اور کراچی کمپنی کے علاقوں میں انجام دی گئیں۔ آپریشن کے دوران 395 افراد اور 161 گھرانوں کی جانچ پڑتال کی گئی۔
پولیس نے 74 دکانوں اور 101 ہوٹلز و گیسٹ ہاؤسز کی بھی تفصیلی تلاشی لی۔ اس دوران 10 افغان شہریوں سمیت 66 مشکوک افراد کو متعلقہ تھانوں میں منتقل کیا گیا۔ مزید براں، 20 لیٹر شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن بھی برآمد کیا گیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ یہ کارروائیاں شہر میں امن و امان قائم رکھنے اور غیر قانونی سرگرمیوں پر کڑی نگرانی رکھنے کے لیے کی گئی ہیں، اور آئندہ بھی ایسے آپریشنز جاری رہیں گے تاکہ جرائم کے جال کو ختم کیا جا سکے۔