بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

علیمہ خان کے 15ویں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری، عدالت کی سخت برہمی

انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کیس میں علیمہ خان کے خلاف 15 ویں مرتبہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے سماعت کے دوران علیمہ خان کی غیر حاضری پر سخت برہمی اور ناراضی کا اظہار کیا۔ عدالت نے علیمہ خان کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے حکم دیا کہ انہیں کل بدھ، 25 فروری کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے۔
علیمہ خان کے دونوں گارنٹرز کے خلاف بھی پانچویں بار ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں۔
مقدمے کی سماعت کل بدھ، 25 فروری تک ملتوی کر دی گئی ہے، جبکہ عدالت نے واضح کیا کہ آئندہ غیر حاضری کی صورت میں مزید سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔