بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 ریڈیو پاکستان کا خبروں کا دلفریب سازینہ بحال، شکر ہے انتہائی کرخت موسیقی سے جان چھوٹ گئی،سامعین

 اسلام آباد(نیوزڈیسک)ریڈیو پاکستان کے خبروں کے بلیٹنز کو اپنی شناخت واپس مل گئی۔ ریڈیو پاکستان کا خبروں کا دلکش پرانا سازینہ بحال ہوگیاہے ۔ اپنا دیرینہ مطالبہ پورا ہونے پر ملک بھر کے سامعین بہت خوش ہیں۔ کئی دوستوں نے باقاعدہ مٹھائی بانٹی اور ایک دوسرے کو دعوتیں کھلائیں۔ سامعین نے ریڈیو پاکستان کے تمام حکام اور افسران کا شکریہ اداکیا۔ان کا کہنا ہے کہ ہم قومی نشری ادارے کی پہچان بحال کرنے پرمتعلقہ حکام کے ممنون ہیں۔