بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

احتجاج طلبہ کا حق، تاہم ریڈ لائنز کو عبور نہیں کیا جاسکتا، حکومت

تہران (نیوزڈیسک) ایرانی حکومت کے ترجمان نے ملک کی جامعات میں جاری مظاہروں کے حوالے سے کہا ہے کہ طلبہ کو احتجاج کا حق حاصل ہے تاہم کچھ ریڈ لائنز ایسی ہیں جنہیں عبور نہیں کیا جا سکتا۔

ایرانی حکومت کے ترجمان نے کہا کہ مقدسات اور قومی پرچم کا ہر حال میں احترام ضروری ہے۔

خیال رہے کہ ایران کی 8 جامعات میں طلبہ نے حکومت مخالف احتجاج کیا گیاجس دوران مظاہرین اور سکیورٹی فورسز میں جھڑپیں بھی ہوئیں۔

ایران میں حکومت مخالف احتجاج کا نیا سلسلہ شروع۔مظاہرین نے ایرانی حکومت اور سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے خلاف نعرے بازی کی جبکہ انقلابِ ایران سے پہلے کے شیر اور سورج کی تصاویر والے ایرانی پرچم بھی لہرائے گئے۔

تہران میں گزشتہ روز بڑے پیمانے پر شہریوں کو فارسی زبان میں لکھے ایس ایم ایس بھی موصول ہوئے تھے جن میں لکھا تھا کہ انتظار کیجے، صدر ٹرمپ عمل پر یقین رکھتے ہيں۔

یاد رہےکہ ایران میں جنوری میں بھی ملک گیر احتجاج کیا گیا تھا جس دوران سکیورٹی فورسز اور مظاہرین کے درمیان شدید جھڑپوں میں ہزارں افراد کی ہلاکت ہوئی تھی۔

امریکی صدر نے سکیورٹی فورسز کی جانب سے مظاہرین پر کریک ڈاؤن کے بعد ایرانی حکومت کو خبردار کیا تھا کہ اگر مظاہرین پر تشدد کا سلسلہ نہ روکا گیا تو نتائج بہت بُرے ہوں گے۔