امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اسٹیٹ آف دی یونین خطاب کے دوران ایوانِ نمائندگان کا ماحول کشیدہ ہوگیا جب دو ڈیموکریٹ ارکانِ کانگریس نے کھل کر احتجاج کیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق الہان عمر اور رشیدہ طالب نے خطاب کے دوران صدر پر سخت جملے کسے اور نعرے بازی کی۔ دونوں ارکان نے بلند آواز میں الزام عائد کیا کہ صدر کی پالیسیوں کے نتیجے میں امریکی شہریوں کی جانیں ضائع ہوئیں۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فوری ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ “آپ کو مجرموں کا تحفظ کرتے ہوئے خود پر شرم آنی چاہیے”، جس پر ایوان میں شور شرابا بڑھ گیا۔ ریپبلکن ارکان نے صدر کی حمایت میں تالیاں بجائیں جبکہ ڈیموکریٹ ارکان کا احتجاج جاری رہا۔
یہ واقعہ اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ امریکی سیاست میں اختلافات کتنے گہرے ہیں، جہاں ایک اہم قومی خطاب بھی سیاسی کشمکش سے محفوظ نہ رہ سکا۔
ٹرمپ کی تقریر کے دوران ایوان میں ہنگامہ، الہان عمر اور رشیدہ طالب کا احتجاج








