بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سیکیورٹی فورسز کی ٹارگیٹڈ کارروائیاں،67 دہشتگرد جہنم واصل

اسلام آباد(نیوزڈیسک)سیکیورٹی فورسز نے گزشتہ چند روز کے دوران دہشتگردی کے خلاف جاری بھرپور مہم کے تحت خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر تیز رفتار اور مؤثر کارروائیاں کیں۔ ان کارروائیوں میں مجموعی طور پر 34 دہشت گرد جہنم واصل کردئے گئے، کاروائیوں کا ہدف بھارتی سرپرستی میں سرگرم عناصر، فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان تھے۔آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق 24 فروری 2026 کو صوبہ خیبرپختونخوا میں چار مختلف جھڑپوں کے دوران فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 26 دہشتگرد مارے گئے، جبکہ بلوچستان کے ضلع ژوب کے علاقے سمبازہ میں ایک کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان سے وابستہ 8 دہشتگرد ہلاک کیے گئے۔شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل کے مقابل پاک افغان سرحد کے قریب خوارج کے ایک گروہ کی نقل و حرکت کو سیکیورٹی فورسز نے بروقت بھانپ لیا۔ دراندازی کی کوشش کرنے والے اس گروہ کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں ایک خوارجی مارا گیا۔ ہلاک دہشتگرد کی شناخت افغان شہری کے طور پر ہوئی ہے۔اسی دوران ضلع لکی مروت میں خفیہ اطلاع پر کیے گئے آپریشن میں شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 3 خوارج کو ہلاک کر دیا گیا۔مزید کارروائیوں میں ضلع بنوں کے علاقے نرمی خیل میں دو الگ جھڑپوں کے دوران 10 خوارج مارے گئے، جبکہ شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں خفیہ اطلاعات پر کی گئی کارروائی میں 12 دہشتگردوں کو انجام تک پہنچایا گیا۔پانچویں بڑی جھڑپ میں سیکیورٹی فورسز نے ضلع ژوب کے علاقے سمبازہ میں خفیہ بنیادوں پر کارروائی کی، جہاں شدید مقابلے کے بعد فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 8 دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے اور یہ عناصر علاقے میں متعدد دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث تھے۔مزید کہا گیا ہے کہ “عزمِ استحکام” کے تحت ملک گیر انسدادِ دہشتگردی مہم پوری شدت سے جاری رہے گی۔ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے غیر ملکی سرپرستی میں جاری دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھیں گے، جبکہ متاثرہ علاقوں میں کلیئرنس اور تلاشی کا عمل بھی جاری ہے۔