بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایرانی صدر: آیت اللّٰہ خامنہ ای نے تباہ کن ہتھیاروں پر پابندی عائد کر رکھی ہے

ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے واضح کیا ہے کہ سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای نے تباہ کن ہتھیاروں کی تیاری پر مکمل پابندی عائد کر رکھی ہے۔
صدر پزشکیان نے اپنے بیان میں کہا کہ سپریم لیڈر کے حکم کے مطابق ایران جوہری ہتھیار نہیں بنائے گا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق، آیت اللّٰہ خامنہ ای نے 2000ء کے آغاز سے ہی جوہری ہتھیاروں کی تیاری پر پابندی کا فتویٰ جاری کر رکھا ہے۔
اسی دوران ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ ایران اپنے جوہری توانائی کے پُرامن استعمال کے حق سے دستبردار نہیں ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جوہری پروگرام پر اعتماد بحال کرنے کے لیے ایران پابندیوں کے اٹھائے جانے کے لیے بھی تیار ہے۔