راولپنڈی (نیوز ڈیسک ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ کل اسٹیبلشمنٹ نےثابت کرناہےکہ وہ غیرجانبدارہیں،عوام کا راستہ روکا گیا تو ایسی آگ پھیلے گی جو سب کو لپیٹ میں لے گی۔نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ سےآج ایک اہم بات کرناچاہتاہوں کہ کل کادن بہت اہم ہے،
پاکستانی تاریخ میں ایساالیکشن کبھی نہیں دیکھا، کسی قسم کی دھاندلی،غنڈہ گردی قوم برداشت نہیں کرےگی،اتنےجھوٹےکیس بنائےہیں کہ ہرروزپیش ہوناپڑتاہے، اٹک کی عدالت نے 8 تاریخ دی ہے۔شیخ رشید احمد نے مزید کہا کہ عمران خان پرآرٹیکل 6 لگانےوالےعقل کےاندھےہیں، یہ سپریم کورٹ کااضافی فیصلہ ہے، اگرکل قوم عمران خان کوووٹ دیتی ہےتوراستہ نہ روکاجائے، کل پاکستان کےسیاسی استحکام کےامتحان کادن ہے۔









